ڈیٹا تحفظ کے تقاضوں کے تحت وکٹم سپورٹ (Victim Support) کے لیے آپ کو یہ بتانا ضروری ہے کہ کس طرح ہم لوگ کسی ایسی معلومات پر کارروائی کریں گے جو کہ ہمارے پاس آپ کے تعلق سے موجود ہوں گی۔
وکٹم سپورٹ (Victim Support) جرم کے متاثرین اور چشم دیدوں کو خدمات فراہم کرنے میں ایک عوامی ذمہ داری کی ادائیگی کی بنیاد پر آپ کے بارے میں معلومات پر کارروائی کرتا ہے۔
یہ معلومات جرم اور ہم جو معاونت آپ کو فراہم کرتے ہیں ان کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ آپ کے بارے میں ہو سکتی ہیں۔
وکٹم سپورٹ (Victim Support) آپ کی معلومات کا استعمال کسی بھی ایسی معاونت کی پیش رفت میں مدد کے لیے کرتا ہے جس پر ہم نے آپ کے ساتھ اتفاق کیا ہو۔
آپ کی معلومات عام طور پر صرف تبھی شیئر کی جائیں گی جبکہ وکٹم سپورٹ (Victim Support) کے پاس ایسا کرنے کی اجازت ہو اور جہاں کہیں یہ کسی ایسی معاونت سے متعلق ہو جس پر ہم نے آپ کے ساتھ اتفاق کیا ہو، سوائے اس کے کہ ہمیں یقین ہو کہ آپ کو یا کسی اور شخص کو واضح نقصان کا خطرہ ہے۔
معلومات کو اتنی مدت سے زیادہ نہیں رکھا جائے گا جتنی کہ ان مقاصد کے لیے ضروری ہو جن کے لیے معلومات پر کارروائی کی جاتی ہے۔
آپ کو خود سے متعلق معلومات پر کارروائی پر اعتراض کرنے کا حق حاصل ہے۔
اس سے متعلق مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں
www.victimsupport.org.uk/yourdata