منافرتی جرم کی اطلاع دیں

منافرتی جرم کی اطلاع ہمیں دیں

"*" indicates required fields

 
سوال 1 کی 4
براہ کرم جان لیں جس ڈیٹا کو اس ویب ریفرل میں شامل کیا گيا ہے اسے خدمت کے لیے وکٹم سپورٹ (Victim Support, VS) کو خدمت فراہم کنندہ کے طور پر ٹرانسفر کیا جائے گا۔ براہ کرم اس بابت مزید تفصیلات کے لیے کہ VS کس طرح آپ کے تعلق سے موجود کسی معلومات کو پراسس کرے گا وکٹم سپورٹ (Victim Support) کی ویب سائٹ پر فل سروس ڈلیوری (Full Service Delivery) – فیئر پراسیسنگ نوٹس (Fair Processing Notice) کا لنک ملاحظہ کریں

فارم ڈاؤن لوڈ کریں۔

یہاں کلک کریں فارم ڈاؤن لوڈ کریں اور پھر مکمل فارم کو ای میل کریں۔ hate.crimewales@victimsupport.org.uk

دوسری زبان میں فارم حاصل کریں۔

منافرتی جرم کے متاثرین یا چشم دید براہ راست پولیس کو اطلاع کر سکتے ہیں۔

اگر یہ کوئی ہنگامی حالت ہو تو 999 پر کال کریں وگرنہ غیر ہنگامی حالت کے لیے 101 پر۔

تھرڈ پارٹی رپوٹ وقوعے کی ایک ایسی اطلاع ہوتی ہے جو کہ کسی متاثرہ شخص یا چشم دید کی طرف سے کی جاتی ہے۔

ہم آپ کی طرف سے پولیس کو وقوعے کی اطلاع کر سکتے ہیں، اور ضروری ہونے کی صورت میں پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھ سکتے ہیں۔

آپ ہمیں اوپر  ایک آن لائن رپورٹنگ فارم بھیج سکتے ہیں یا ہمیں وقوعے کی تفصیلات فون پر یا بذریعہ ای میل فراہم کر سکتے ہیں۔

اگر آپ ہمیں اپنی تفصیلات ظاہر کرنا نہ چاہیں تو آپ خفیہ رہ سکتے ہیں۔

ڈیٹا تحفظ کے تقاضوں کے تحت وکٹم سپورٹ (Victim Support) کے لیے آپ کو یہ بتانا ضروری ہے کہ کس طرح ہم لوگ کسی ایسی معلومات پر کارروائی کریں گے جو کہ ہمارے پاس آپ کے تعلق سے موجود ہوں گی۔

وکٹم سپورٹ (Victim Support) جرم کے متاثرین اور چشم دیدوں کو خدمات فراہم کرنے میں ایک عوامی ذمہ داری کی ادائیگی کی بنیاد پر آپ کے بارے میں معلومات پر کارروائی کرتا ہے۔

یہ معلومات جرم اور ہم جو معاونت آپ کو فراہم کرتے ہیں ان کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ آپ کے بارے میں ہو سکتی ہیں۔

وکٹم سپورٹ (Victim Support) آپ کی معلومات کا استعمال کسی بھی ایسی معاونت کی پیش رفت میں مدد کے لیے کرتا ہے جس پر ہم نے آپ کے ساتھ اتفاق کیا ہو۔

آپ کی معلومات عام طور پر صرف تبھی شیئر کی جائیں گی جبکہ وکٹم سپورٹ (Victim Support) کے پاس ایسا کرنے کی اجازت ہو اور جہاں کہیں یہ کسی ایسی معاونت سے متعلق ہو جس پر ہم نے آپ کے ساتھ اتفاق کیا ہو، سوائے اس کے کہ ہمیں یقین ہو کہ آپ کو یا کسی اور شخص کو واضح نقصان کا خطرہ ہے۔

معلومات کو اتنی مدت سے زیادہ نہیں رکھا جائے گا جتنی کہ ان مقاصد کے لیے ضروری ہو جن کے لیے معلومات پر کارروائی کی جاتی ہے۔

آپ کو خود سے متعلق معلومات پر کارروائی پر اعتراض کرنے کا حق حاصل ہے۔

اس سے متعلق مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں

www.victimsupport.org.uk/yourdata